• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے جمہوری اداروں کو یرغمال بنا رکھا ہے ، ن لیگ

لاہور(خصوصی نمائندہ)مسلم لیگ ن لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے مہنگائی اور بے روز گاری اور اپنی نالائقیوں کی وجہ سے قوم کو وینٹی لیٹر پر ڈال دیا ہے، موجودہ حکومت نے جمہوری اداروں کو یرغمال بنا رکھا ہے ،اقتدار کی نچلی سطح تک منتقلی ناگزیر ہے ،جب تک اختیارات نچلی سطح تک نہیں پہنچتے ، سلیکٹڈ حکومت ملک پر مسلط رہے گی۔
لاہور سے مزید