• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متاثرین زلزلہ کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا، نور محمد دمڑ

کوئٹہ (پ ر) بی اے پی کے مرکزی رہنماء رکن صوبائی اسمبلی سابق صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمرمڑ نے کہاکہ نئے قائد ایوان اور صوبائی حکومت کی تکمیل کے بعد ضلع ہرنائی کے زلزلہ متاثرین کی بحالی،شہداء اور زخمیوں کیلئے خصوصی پیکج کی منظوری کیلئے بھرپور کوشش کرونگا زلزلہ متاثرین کی بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات کرونگا، متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھونگا بلوچستان عوامی پارٹی اور اتحادی جماعتوں کی جانب سے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے لئے میرقدوس بزنجو کے نام پر اتفاق کا خیر مقدم کرتے ہیں میر قدوس بزنجو سنیئر پارلیمنٹرین اور منجھے ہوئے سیاستدان ہیں صوبے کو بہتر انداز میں چلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی کو تقسیم کرنے اور ختم کرنے کے خواب دیکھنے والوں کے خواب ادھورے رہ گئے اختلاف ہی جمہوریت کاحسن ہے بی اے پی کے درمیان جو اختلافات تھے پارٹی کی مرکزی قیادت اور پارلیمانی اراکین نے مل بیٹھ کر کے تمام اختلافات کو احسن طریقے سے حل کرکے پارٹی کی ساکھ کو نقصان سے بچایا۔

تازہ ترین