• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبہ سرائیکستان کے قیام کیلئے یکم نومبر سے لانگ مارچ کیا جائے گا، آصف خان

ملتان (سٹاف رپورٹر ) وسیب نیشنل تحریک کے مرکزی چیئرمین آصف خان نے کہا ہےکہ تخت لاہور آج بھی ملتان اور بہاولپور کو آپس میں لڑانے میں مصروف ہے لیکن سرائیکی خطہ کے مختلف زبانیں بولنے والے متحد ہیں وہ ان کی سازش کو ناکام بنادیں گے۔ جنہوں نے قیام پاکستان سے لیکر آج تک سرائیکی خطہ کی چار کروڑ سے زائد مظلوم و محکوم عوام کے وسائل پر قبضہ کر رکھا ہے۔ اگر سرائیکی خطہ کی عوام تخت لاہور سے جان چھڑانے کے لئے اب بھی باہر نکلی نہ تو آئندہ 100سال تک بھی وہ الگ صوبہ نہیں دیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب میں کیا وہ گزشتہ روز کینڈا سے واپسی پرلاہور سے بذریعہ موٹر وے آبائی شہر ملتان پہنچے جہاں کارکنوں نے قذافی چوک پر استقبال کیا ۔ صوبہ سرائیکستان کے قیام کے لئے یکم نومبر سے ملتان سے لانگ مارچ کا آغاز کیا جائے گا جو کوٹ ادو، رحیم یار خان، ڈیرہ اسماعیل خان، سرگودھا سمیت دیگر اضلاع سے ہوتا ہوا واپس ملتان پہنچے گا۔
تازہ ترین