• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر مملکت سے وزیر عامر ڈوگر اور چیئرمین شیلٹر ہوم کی ملاقات

ملتان(سٹاف رپورٹر) چیئرمین شیلٹر ہوم دارالامان شاہد محمود انصاری نے وزیر مملکت ملک محمد عامر ڈوگر کے ہمراہ صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان عارف علوی سے ایوان صدر میں ملاقات کی۔اس موقع پر وزیر مملکت ملک محمد عامر ڈوگر نے شاہد محمود انصاری کی طویل سماجی جدوجہد کے حوالے سے نہ صرف تعارف کروایا بلکہ خصوصی طور پر سماجی خدمات سے متعلق صدر مملکت کو آگاہ بھی کیا۔جس پر صدر مملکت جناب عارف علوی نے شاہد محمود انصاری کی سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے شاباش دی۔
تازہ ترین