• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’ شعبہ زراعت کے استحکام کیلئے ریسرچ طریقہ کار‘‘ کے موضوع پر سیمینار

ملتان (سٹاف رپورٹر ) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں شعبہ ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز کے زیر اہتمام ’’شعبہ زراعت کے استحکام کیلئے ریسرچ طریقہ کار‘‘ کے موضوع پر انٹر نیشنل سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کی جبکہ گیسٹ سپیکر یونیورسٹی آف ڈویلوپمنٹ ایبرز والڈ جرمنی کے مائیکل سپائنر اور مہوش زبیری تھیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئےوائس چانسلر نے کہاکہ اس طریقہ کار کو کپاس کے کاشتکاروں کیلئے استعمال کرنے کیلئے زرعی یونیورسٹی ملتان خدمات پیش کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ اس ریسرچ طریقہ کار کو انٹر نشپ پروگرام کے ذریعے فیلڈ میں استعمال کیا جائے گا۔ گیسٹ سپیکر یونیورسٹی آف ڈویلوپمنٹ ایبرز والڈ جرمنی کے مائیکل سپائنر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ (MARSICO) ریسرچ طریقہ کار کو مختلف پروگرام کی تشخیص کیلئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ اس طریقہ کار سے کم ترقی یافتہ علاقہ جات (جنوبی پنجاب)کے کاشتکاروں اور لائیو سٹاک فارم کے خدشات کو ختم کرتے ہوئے زراعت کو مزید مستحکم کیا جا سکتا ہے۔ اس موقع پرڈین ڈاکٹر عرفان احمد بیگ، ڈاکٹر محمد اشفاق، ڈاکٹر جنید، ڈاکٹر خواجہ کاشف، ڈاکٹر عاطف، ڈاکٹر عزیز الرحمن، ڈاکٹر اصغر سمیت دیگر فیکلٹی، سائنسدانوں اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے آن لائن شرکت کی۔
تازہ ترین