• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی، پٹرول اور دھاگہ کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف آج ممتاز آباد پھاٹک پر دھرنا دیا جائیگا

ملتان(سٹاف رپورٹر)آل پاکستان پاور لومز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر عبدالخالق قندیل نے بجلی، پٹرول اور دھاگہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف آج دن 12بجے احتجاجی اجلاس طلب کرلیا ہے۔اجلاس کے بعد ممتاز آباد پھاٹک بلاک کر کے 1بجے احتجاجی دھرنا دیا جائے گا جس میں پاورلومز ایسوسی ایشن کے عہدیدار اور مزدور شرکت کریں گے اور حکومت کے سامنے بجلی دھاگہ اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سمیت دیگر مطالبات رکھے جائیں گے۔
تازہ ترین