• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی دودھ، محلول، ملاوٹی مرچوں سمیت کئی اشیاء تلف،3لاکھ جرمانہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 180 کلو محلول،101 ساشے گٹکا، 40 لٹر ملاوٹی دودھ، 16 کلو ملاوٹی سرخ مرچیں تلف کر دیں،2 لاکھ 92 ہزار روپے کے جرمانے۔تفصیلات کے مطابق ملتان میں 2 سنیکس یونٹس کو خوراک میں رنگ کاٹ، ایکسپائرڈ فلیورز کی ملاوٹ کرنے، پروڈکشن ایریا میں بلیوں اور حشرات کی موجودگی پر 20، 20 ہزار روپے ،ملتان میں کچن میں گندگی،گندے فریزر میں اشیاء رکھنے پر 2 ہوٹلوں  کو 10، 10 ہزار جبکہ سویٹس اینڈ بیکرز کو خوراک کی تیاری میں ناقابل سراغ اجزاء کی ملاوٹ کرنے پر 28 ہزار روپے جرمانے کیے گئے۔
تازہ ترین