• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ تعلیم نےاساتذہ کی تنخواہوں سے کنوننس الاؤنس کاٹ لیا

ملتان(سٹاف رپورٹر) محکمہ تعلیم سکولز نے کورونا کی تیسری لہر پربندہونے والے سکولوں کے اساتذہ کی تنخواہوں میں سے کنوننس الاؤنس کاٹ لیا۔ بتایا گیاہے کہ ایس ایس ٹی اساتذہ کی تنخواہوں سے6500روپے،ای ایس ٹی اساتذہ کی تنخواہوں سے 7500روپے ،جبکہ پی ایس ٹی اساتذہ کی تنخواہوں سے7442روپے کی کٹوتی کی گئی ہے۔ دوسری طرف ان کٹوتیوں سے اساتذہ پریشانی کا شکار ہیں،جب کہ مختلف اساتذہ تنظیموں نے محکمہ تعلیم کے اس فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اساتذہ کو فوری کنوننس الاؤنس ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے ۔
تازہ ترین