• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منصوبوں کی تکمیل سے پسماندہ علاقے ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوجائیں گے، اشتیاق ارمڑ

پشاور ( جنگ نیوز )خیبر پختونخوا کے وزیر جنگلات و ماحولیات اور جنگلی حیات سید محمد اشتیاق ارمڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران کا وژن کرپشن ، غربت خاتمہ ، کلین اینڈ گرین پاکستان اور ضم شدہ اضلاع کو ترقی یا فتہ اضلاع کے برابر لانا ہے ۔پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کر تے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبائی حکومت پسماندہ علاقوں کے عوام کی فلاح و بہبود پر خطیر رقوم خرچ کر رہی ہے جن میں تعلیم ، صحت ، آبنوشی و آبپاشی ، جنگلات ، زراعت و لائیو سٹاک کے منصوبے شامل ہیں ان منصوبوں کی تکمیل سے پسماندہ علاقے ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو جائیں گے اور صوبے کے غریب عوام کو مسائل و مشکلات سے نجات مل جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت میرٹ پر مکمل یقین رکھتی ہے اور ناانصافی کے خاتمے کے لئے تاریخی قانون سازی کر رہی ہے ۔ صوبہ بھر خصوصاً ضم شدہ اضلاع میں جنگلات کے فروغ کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جو ماضی میں کسی حکومت نے نہیں ا ٹھائے ۔ بلین ٹری پراجیکٹ کے تحت ضم شدہ اضلاع میں بڑے پیمانے پر پہاڑی علاقوں پر شجر کاری کی جارہی ہے اور اس کی د یکھ بھال پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے جس سے نہ صرف جنگلات میں اضافہ ہو گا بلکہ قبائلی عوام کو ریلیف بھی مل جائے گا ۔
تازہ ترین