• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کھلاڑیوں نے بھارت سے جیت کا جشن کیسے منایا؟

عالمی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں روایتی حریف بھارت کو شکست دینے والی قومی ٹیم نے میچ کے بعد ہوٹل پہنچ کر کیک کاٹ کر جیت کا جشن منایا۔

اتوار کے روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ مں بھارت کیخلاف تاریخ ساز فتح کے بعد پاکستانی اپنے اپنے انداز سے جشن مناتے دکھائی دیے، کہیں ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا گیا تو کہیں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔


قومی کھلاڑیوں نے بھی اس خوشی کے موقع پر کیک کاٹا، میچ کے اسٹار پلیئر شاہین شاہ ، محمد رضوان، حسن علی کیک کاٹنے والوں میں آگے آگے رہے جبکہ باقی کھلاڑیوں نے بھی تالیاں بجا کر اس خوشی میں شامل ہوئے۔

 یاد رہے کہ پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی ناقابل شکست نصف سنچریوں کی بدولت بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنے حریف سے پہلی بار فتح حاصل کی۔

تازہ ترین