• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج ایک تولہ قیمت میں 4200 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔ 

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 32 ہزار روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3600 روپے بڑھ کر 1 لاکھ 13 ہزار 168 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونا 2 ڈالر مہنگا ہوکر 1804 ڈالر فی اونس ہے۔

تازہ ترین