• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوحا میں افغان وزیر خارجہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات، تعاون پر اتفاق

قطر کے دارالحکومت دوحا میں افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کی چینی ہم منصب وانگ یی سے وفد کی سطح پر ملاقات ہوئی۔

اس ملاقات میں مشترکہ اجلاس منعقدکرنے اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ کیلئے مشترکہ مکینزم کے قیام پر اتفاق ہوا۔

افغان میڈیا کے مطابق چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کی سلامتی اور خود مختاری کا احترام کرتے ہیں۔

چین، افغانستان کیلئے ہنگامی بنیاد پر انسانی امداد جاری رکھے گا، افغان وزیر خارجہ نے تجارت وسیع کرنے، مثبت تعلقات اور افغان امور میں مداخلت نہ کرنے کے چینی موقف کو سراہا۔

تازہ ترین