• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونے کی قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے فی تولہ کی بلند ترین سطح پر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)گولڈ مارکیٹ ، روپے کی قیمت میں کمی کے باعث سونے کی قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے فی تولہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2 ڈالر فی اونس کے اضافے سے 1802 ڈالر سے بڑھ کر 1804 ڈالر فی اونس ہو گئی ،تاہم مقامی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے سونے کی قیمت 4200 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 32ہزار روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت 3600 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 13ہزار 168 روپے ہو گئی ہے جو کہ ایک ریکارڈ ہے ،جبکہ چاندی کی قیمت 50روپے فی تولہ کے اضافے سے 1470 روپے سے بڑھ کر 1520 روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔