• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھٹنے ٹیک مہم سے انکار، ڈی کاک ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ سے باہر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کرکٹ جنوبی افریقا نے وکٹ کیپر بیٹسمین کوئنٹن ڈی کاک کے خلاف انضباطی کارروائی کرتے ہوئے انہیں عین وقت پر میچ سے باہر کردیا۔ سی ایس اے کےمطابق ان کیخلاف مزید کارروائی کا فیصلہ منیجرکی رپورٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ ڈی کوک نے میچ سے پہلے بلیک لائیو میٹر مہم کے تحت اظہار یکجہتی کرتے ہوئے گھٹنے پر بیٹھنے سے انکار کردیا تھا۔ منگل کو ویسٹ انڈیز کے میچ سے قبل ٹیم مینجمنٹ کی رپورٹ کے بعد بورڈ نے ایکشن لیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے میچ سے قبل کوئنٹن ڈی کاک دستبردار ہوگئے، وہ بورڈ کی ہدایات ماننے کو تیار نہ تھے، حکام نے کھلاڑیوں کو نسلی تعصب کیخلاف ایک گھٹنے پر بیٹھنے کو کہا تھا۔

اسپورٹس سے مزید