• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈالر اور سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، ریلوے کرائے بھی 10 فیصد بڑھ گئے

کراچی،لاہور(جنگ نیوز، اسٹاف رپورٹر، جنگ نیوز)ڈالر اور سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، ریلوے کرائے بھی 10فیصد بڑھ گئے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 176روپے 40پیسے کاہوگیا،فی تولہ سونا ایک لاکھ 32ہزار روپے تک پہنچ گیا۔ 

تفصیلات کےمطابق ڈالرکی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے، ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپےکی قدر مزید گرگئی ،بائیو میٹرک تصدیق کے بغیر ڈالرکی فروخت پر پابندی کے باوجود ڈالرکی بڑھتی قدرکو بریک نہیں لگ رہا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر90 پیسےمہنگا ہوکر 176 روپے 40 پیسے کا ہوگیا ،انٹربینک میں ڈالرکی قدر 84پیسے بڑھ کر 175 روپے 27 پیسے پر بند ہوئی۔

ترجمان ریلوے کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس نے 15 فیصد کرائے بڑھانے کی تجویز دی تھی۔

وزارت ریلوے نے مسافروں پرمعاشی بوجھ کم کرنے کے لیے فریٹ ٹرینوں کا 5 فیصد جبکہ پسنجر ٹرینوں کا 10 فیصد کرایہ بڑھانے کا فیصلہ کیاہے۔ ترجمان کے مطابق پسنجرٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ یکم نومبر سے اور فریٹ ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ 5 نومبر سے ہوگا۔

تازہ ترین