• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیاتی الیکشن تحریک انصاف خواتین کیلئے امتحان ہے، ڈاکٹر روبینہ اختر

ملتان (سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب خواتین کی صدر ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن آنے والے ہیں اور یہ ان کی محنت کا امتحان ہے اس میں تحریک انصاف کی کامیابی ہی ان کی کاوشوں کا ثمر ہوگی۔یہ باتیں انہوں نے ضلع وہاڑی کی صدر صائمہ نورین،ضلع رحیم یار کی صدر صائمہ طارق،تحصیل کبیروالا ڈسٹرکٹ خانیوال کی کشور تصور،ڈی جی خان کی جنرل سیکرٹری عقیلہ رمضان،ملتان ڈسٹرکٹ کی سینئر نائب صدر غزل غازی اور ضلع راجن پور کی صدر سے ملاقاتوں میں کیں۔
تازہ ترین