• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ربیع الاوّل کے صدقے مسلمان متحد ہو جائیں، ساجد نقوی

ملتان (سٹاف رپورٹر) اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت ہے آج امت مسلمہ جس نازک دور سے گذررہی ہے شاید 14صدیوں میں کوئی ایسا وقت نہیں آیا۔ان خیالات کا اظہار قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نےشیعہ علماء کونسل کے رہنما سید محمد شاہ ایڈوکیٹ سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ربیع الاول مقدس مہینے کے صدقے تمام مسلمانوں کو چاہیے کہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں تا کہ دشمنوں کے ناپاک ارادے ناکام ہو سکیں ہم نے پاکستان میں ہمیشہ اتحاد و وحدت کے لیے کام کیا ہے جس میں ہم کامیاب ہوئے ہیں ہم پاکستان کی سلامتی کے لیئے مسلمانوں کا اتحاد ضروری سمجھتے ہیں،آج پورا عالم کفرتمام تر دوریوں، مختلف اغراض و مقاصد اور نظریات کے باوجود، مسلمانوں کےخلاف متحد نظر آتا ہے، دشمن بغیر محنت کے ہمارے اختلافات سے اپنے مقاصد پورے کر رہا ہے۔
تازہ ترین