• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھانہ بستی ملوک کے اہلکار گھر سے جانور قیمتی سامان اٹھا کر لے گئے، شہری کا الزام

ملتان(سٹاف رپورٹر) چاہ حمید والا قصبہ مڑل کے رہائشی کے رہائشی اکبر خان بلوچ نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس تھانہ بستی ملوک کے اہلکار اسکے گھر کی چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کر کے لاکھوں روپے مالیت کے جانور ، طلائی زیورات ، نقدی و دیگر گھر کا سامان اٹھا کر لے گئے ، ضلع کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے وزیر اعلیٰ، ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب ، آر پی او، سی پی او سے انصاف کا مطالبہ کیا کہ ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کر کے مال مویشی و سامان واپس دلایا جائے۔
تازہ ترین