• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثانیہ مرزا کی پاکستانی کرکٹرز کی بیگمات کے ساتھ تصویریں

بھارتی ٹینس اسٹار، قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی جانب سے پاکستانی کرکٹرز کی بیگمات کے ساتھ بنوائی گئی تصویریں اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہیں۔

گزشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی محمد حفیظ کی اہلیہ، نازیہ حفیظ کی سالگرہ تھی جسے سب قومی کرکٹرز کی بیگمات نے مل کر انجوائے کیا اور سالگرہ کو یادگار بنانے کے لیے خوب تصویریں بھی بنائیں اور کیک بھی کاٹا۔

اس موقع پر بنائی گئی متعدد تصویریں اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

 یہ تصویریں حسن علی کی اہلیہ سامعہ خان اور عماد وسیم کی اہلیہ ثانیہ اشفاق کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی گئی ہیں۔

دوسری جانب ثانیہ مرزا کی جانب سے بھی ان سب ہی تصویروں کو اپنے انسٹا گرام اسٹوری پر شیئر کیا گیا ہے۔

ثانیہ مرزا نے محمد حفیظ کی اہلیہ نازیہ حفیظ  کو سب پاکستانیوں کی بھابیوں کی سربراہ قرار دیتے ہوئے سالگرہ کی مبارکباد دی۔

ثانیہ مرزا کی اس اسٹوری کو نازیہ حفیظ نے اپنے اکاؤنٹ پر  ری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’شکریہ بڑی بھابی۔‘

کھیلوں کی خبریں سے مزید