• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جدید سیاسی طنز کے بانی مورٹ ساہل انتقال کرگئے

سان فرانسسکو (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی اخبارات نیو یارک ٹائمز اور واشنگٹن پوسٹ نے مورٹ ساہل کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایک قریبی دوست کے مطابق مورٹ ساہل کا انتقال امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سان فرانسسکو میں 26 اکتوبر کو 94برس کی عمر میں ان کے گھر پر ہوا۔ مورٹ ساہل کو ٹیلی وژن پر تفریحی پروگراموں کے بہت سے نقاد جدید سیاسی طنز کا بانی قرار دیتے تھے۔مورٹ ساہل نے تقریباتین چوتھائی صدی پر محیط اپنےکیریئر کے دوران اپنے عہد کے ہر بڑے سیاسی واقعے کو طنز کا نشانہ بنایا۔ خاص طور پر 1950اور 1960کی دہائیوں میں ان کے شو ایک ایسا ٹریڈ مارک بن گئے تھے، جن میں وہ ہمیشہ انگریزی زبان کے حرف V کی شکل کے گلے والا سویٹر پہنے اور ہاتھ میں ایک اخبار پکڑے اسٹیج پر نمودار ہوتے تھے۔

تازہ ترین