• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا، تاریخ کی سب سے بڑی آئس کھیپ پکڑی گئی

پشاور (جنگ نیوز) خیبرپختونخوا پولیس نے صوبے کی تاریخ کی سب سے بڑی آئس کھیپ پکڑ کر افغان سرغنہ سمیت 5ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ 

کیپٹل سٹی پولیس پشاور کے مطابق خیبرپختون خوا پولیس نے آئس کے خلاف تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی میں تقریباً 80 کلو گرام آئس برآمد کرکے بین الاقوامی سطح پر آئس کا دھندہ کرنے والا گروہ پکڑ لیا۔

کارروائی میں افغانستان سے تعلق رکھنے والے سرغنہ سمیت 5 خطرناک اسمگلرز گرفتار کرلئے گئے۔

تازہ ترین