• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی سافٹ ویئر کے ذریعے جاسوسی، مودی حکومت کیخلاف تحقیقات ہوگی

مقبوضہ بیت المقدس (جنگ نیوز )اسرائیلی سافٹ ویئر کے ذریعے جاسوسی سے متعلق مودی حکومت کیخلاف تحقیقات ہوگی۔

بھارت کی سپریم کورٹ نے اسرائیلی جاسوسی سافٹ ویئر استعمال کرنے کے مودی حکومت پر عائد الزامات کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

مودی حکومت پر الزام ہے کہ اُس نے سیاسی مخالفین، صحافیوں اور ایکٹیوسٹ کی جاسوسی کے لیے اسرائیل کے عسکری گریڈ کے سافٹ ویئر پیگاسس کا استعمال کیا۔

ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں قائم کی جانے والی تحقیقاتی کمیٹی اس سال کے اواخر میں اپنی رپورٹ دے گی۔جولائی میں عالمی تفتیش کے نتیجے میں سامنے آنے والے حقائق کی بنیاد پر بھارتی صحافیوں، انسانی حقوق کے کارکنوں اور اپوزیشن سیاستدانوں کے ایک گروپ نے بھارتی سپریم کورٹ میں اس حوالے سے پٹیشن دائر کی تھی۔

مودی حکومت نے جاسوسی کے الزامات کی سختی سے تردید کی ہے لیکن حکومت نے سیکورٹی وجوہات کی بنا پر عدالت کو یہ بتانے سے انکار کر دیا کہ آیا اُس نے اسرائیلی جاسوسی سافٹ ویئر استعمال کیا ہے یا نہیں۔

تازہ ترین