گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم کے ساتھ مذاکرات پنجاب اور وفاقی حکومت نے کرنے ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ اب بھی کوشش کریں گے معاملات کو احسن طریقے سے حل کریں۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ تمام ذمہ داری سیاست دانوں پر عائد کرنا صحیح نہیں ہے۔
چوہدری سرور نے کہا کہ لوگوں میں قوت برداشت کم ہو گئی ہے، سیاست میں تحمل لانے کی ضرورت ہے۔