• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے آئی ایم ایف کی عوام دشمن شرائط کے سامنے ہتھیار ڈال دیے، امیر مقام


پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر امیر مقام نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے آئی ایم ایف کی عوام دشمن شرائط کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔

صوابی میں مسم لیگ (ن) نے مہنگائی کے خلاف مظاہرہ کیا اور صوبائی صدر امیر مقام کی قیادت میں ریلی نکالی۔

مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر امیر مقام کی قیادت میں یہ ریلی امن چوک سے واپڈا آفس تک نکالی نکالی گئی۔

مظاہرین سے خطاب میں امیر مقام نے کہا کہ نااہل حکمرانوں کی وجہ سے ملک تباہی کی طرف گامزن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کو عوام کا کوئی احساس نہیں، اسی لیے انہوں نے آئی ایم ایف کی عوام دشمن شرائط کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔

امیر مقام کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت نے خود مانا ہے کہ مہنگائی کا 70 سال کا ریکارڈ ٹوٹا ہے۔

تازہ ترین