• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نکول رچی کے بالوں میں سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے آگ لگ گئی

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)اکثر چھوٹی سی لاپرواہی ایک بڑی مصیبت کھڑی کر دیتی ہیں۔اس کا اندازہ حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو سے ہوا۔ امریکی ٹی وی شخصیت نکول رچی حال ہی میں اپنی 40 ویں سالگرہ اپنے دوستوں کے ساتھ منا رہی تھیں۔ تمام تیاریاں مکمل تھیں کہ تبھی ایک حادثہ ہو گیا جسے وہ شاید ہی بھول سکیں گی۔تفصیلات کے مطابق سالگرہ کی تقریب کے دوران جیسے ہی نکول رچی نے اپنی سالگرہ کا کیک کاٹنے کے لیے کیک میں موجود موم بتیاں بجھانا شروع کیں تو ان کے بالوں میں آگ لگ گئی۔ یہ ویڈیو نکول رچی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خود شیئر کی تھی، جو کافی وائرل ہو گئی۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ اب تک 40 واں سال فائر جا رہا ہے۔ان کے مداحوں کے ساتھ ساتھ مشہور سلیبرٹیز دوست نے بھی اس ویڈیو پر کمینٹس کئے ہیں۔لوگ اس بات کے لیے خدا کا شکر ادا کر رہے ہیں کہ نکول کے ساتھ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ اگرچہ کچھ لوگ اس ویڈیو کو دیکھ کر ہنس رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ نیکول رچی کے لیے 40ویں سالگرہ واقعی ʼہاٹ رہی۔Antoni Porowski نے لکھا ʼ کہ مجھے ہنسنا برا لگ رہا ہے، مجھے معاف کر دو، سالگرہ مبارک ہو۔ گلوکارہ کیلی رولینڈ نے لکھاکہ ʼمیرا دل بیٹھ گیا دیکھ کر۔خیال رہے کہ نکول رچی کو ریئلٹی سیریز دی سمپل لائف سے پہچان ملی تھی۔ اس میں وہ اپنے بچپن کی دوست اور ہولی وڈ کی مشہور شخصیت پیرس ہلٹن کے ساتھ نظر آئی تھیں۔نکول کی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کریں تو وہ شادی شدہ اور دو بچوں کی ماں ہیں۔ انہوں نے 2006 میں گلوکار جوئل میڈن سے شادی کی تھی۔

تازہ ترین