کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی ندا ڈار کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ویمن سیریز کےلیے بھرپور تیاری ہورہی ہے۔ سیناریو بیسڈ میچز میں کھلاڑیوں کو خوب پریکٹس کا موقع ملا ۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کا پاکستان آنا کافی خوش آئند ہے۔ سیریز سے ورلڈ کپ کوالیفائر کی بھرپور تیاری ہوگی ۔ کراچی کی کنڈیشنز بولرز کو سپورٹ کرتی ہے ۔دریں اثنا ء ون ڈے سیریز میں تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی ہے، این سی او سی نے اس معاملے پر پی سی بی کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے۔کورونا وبا کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا کہ پاکستانی تماشائی اسٹیڈیم میں ایکشن دیکھ سکیں گے، اس سے قبل نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم سیریز کیلئےٹکٹ فروخت ہوئےلیکن میچ نہ ہوسکے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان خواتین ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 8 نومبر ، دوسرا ون ڈے 11 اور آخری مقابلہ 14 نومبرکو کھیلا جائےگا۔