• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گریٹر مانچسٹر میں ساؤتھ ایشین خواتین کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تنظیم کا قیام

مانچسٹر(نمائندہ جنگ) گریٹرمانچسٹر میں بسنے والی ساؤتھ ایشین خواتین کو تعلیم ،روزگار اور دیگر مسائل میں مدد دینے کے لیے مقامی کمیونٹی سنٹر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں گریٹر مانچسٹر میں خواتین کے حقوق کو تحفظ کے لئے کوشاں تنظیموں کی نمائندگان نے شرکت کی۔ اس موقع اولڈہم میں خواتین کو تمام ضروری سہولتیں فراہم کرنے کے لیے ساؤتھ ایشین وویمن آرگنائزیشن کا قیام عمل میں لایاگیا۔تقریب میں کونسلر یاسمین طور نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ۔ یاسمین کومل کا کہنا تھا کہ اولڈہم میں اس کیاشد ضرورت تھی یہاں مختلف تنظیمیں اکٹھی ہوئی ہیں جنہوں نے تہیہ کیا ہے کہ خواتین کے حقوق کو تحفظ دینے کے لیے مل کر کام کر کے کمیونٹی میں مثبت تبدیلی لائی جائے گی ۔ فاطمہ وویمن ایسوسی ایشن کی نمائندہ فوزیہ نے کہا کہ ہم خواتین کو تعلیم اور ٹریننگ دے کرزندگی کے تمام شعبہ ہائے جات میں اپنے پاؤں پر گھڑا ہونے کے قابل بناتے ہیں۔ان کاکہنا تھا کہ نئی تنظیم کا قیام خواتین کی مشکلات اور مسائل حل کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔ بوم کونکٹ کی نمائندہ صائمہ ندیم کا کہنا تھا کہ ہم ملکر اولڈہم کی خواتین کی جسمانی و ذہنی صحت میں بہتری لائیں گے اولڈہم میں غیر سماجی اوقات کار کے دوران خواتین کے لیے ایسی تنظیم کی دستیابی وقت کی ضرورت تھی ۔ گریٹر مانچسٹر ساؤتھ ایشین گروپ کی مرکزی نمائندہ سحر شیخ کا کہنا تھا ہم نے اولڈہم میں بھی خواتین کے لیے تنظیم کی بنیاد رکھ دی ہے۔ خواتین کے مسائل حل کرنے کے لیے ہم دیگر تنظیموں کے ساتھ ملکر کام کریں گے جلد ہی تنظیم عملی کام شروع کر دے گی۔اولڈہم میں خواتین کی تعلیم و تربیت اور انہیں جسمانی و ذہنی طور پر صحت مند بنانے کے بارے میں ساؤتھ ایشین وویمن آرگنائزیشن کا قیام صحت مند معاشرے کے لیے سنگ میل ثابت ہو گا۔

تازہ ترین