• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
’’رات کو ایک بزرگ خواب میں آئے تھے۔‘‘
میری بیوی نے ڈرامائی انداز میں بتایا۔
میں عقیدت سے ادھ موا ہوکر رہ گیا۔
’’کیا کہہ رہے تھے؟‘‘
میں نے لرزتی ہوئی آواز میں دریافت کیا۔
بیوی کہنے لگی،
’’میرے آئی فون کی روٹیشن بند ہوگئی تھی۔
میں نے سوال کیا،
بابا جی! یہ روٹیشن کیسے کھلے گی؟
بابا نے چٹکی بجاتے ہی طریقہ بتادیا۔‘‘
میں نے خوشی سے دھمال ڈالنا شروع کردیا۔
پھر چونک کر پوچھا،
’’پیر بابا نے اپنا کوئی بزنس کارڈ دیا؟
کوئی اتا پتا بتایا؟‘‘
بیوی نے بے نیازی سے کہا،
’’ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیو ڈوٹ گوگل ڈوٹ کوم۔‘‘
تازہ ترین