• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّف: ڈاکٹر اے آر خالد

صفحات: 249، قیمت: 1500روپے

ناشر: قلم فائونڈیشن انٹرنیشنل، یثرب کالونی، بینک اسٹاپ، والٹن روڈ، لاہورکینٹ۔

مصنّف کی ہر کتاب ایک نیا جذبہ اور ایک نئی کہانی اپنے ساتھ لاتی ہے۔ یہ کہنہ مشق لکھاری ہیں،طرزِاحساس منفرد ہے ،تو انداز تحریر جاذبِ نظر ہے۔ اب ان جیسے دُورِاندیش لوگ کم کم ہی دکھائی دیتے ہیں۔یہ صاحبِ نظر ادیب بھی ہیں اور بے باک صحافی بھی۔ انہوں نے اس کتاب میں کیسے کیسے مسائل حل کیے ہیں، اس کا اندازہ کتاب کی ورق گردانی کے بغیر ممکن نہیں۔ انہوں نے سچ لکھا ہے کہ فوج کے سرحدوں کی حفاظت کے لیے یک سُو ہونے اور دشمن پر اپنی ہیبت اور برتری قائم کرنے کے مواقع فراہم کرنے میں ہر محبِ وطن پاکستانی عملی کردار ادا کرسکتا ہے، ججز کو انصاف کی فراہمی تک محدود ہونے کی بُھولی راہ پر واپس لایا جاسکتا ہے۔ 

فرقہ واریت اور صوبائی عصبیت کے تناور درختوں کو جڑ سے اُکھاڑ پھینکا جاسکتا ہے، کرپشن کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے، زندگی کے ہر شعبے سے بگاڑ ختم کیا جاسکتا ہے۔ اگر ہمارے حکم راں، جج، جرنیل، سیاست دان، علماء، صحافی، اینکر، تاجر، کارخانے دار، استاد، ڈاکٹر، مزدور، طلبہ اور عام شہری اپنا اپنا فرض پہچان لیں اور مسائل حل کرنے کا عزم کرلیں۔ ان کے مطابق ہر اس فرد کو صرف اس مختصر کلیے پر عمل کرنا ہے کہ ’’وہ کچھ نہ کریں، جو آپ اس وقت کررہے ہیں۔‘‘ اس کتاب کی ایک ایک سطر سبق آموز بھی ہے اور گل دستۂ ہدایت بھی۔ کتاب پڑھنے کے بعد آپ کو اندازہ ہوگا کہ مسائل کا حل کس کس طرح نکالا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین