• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو چینی ویکسین لگانے کی منظوری


نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) کی ہیلتھ ایکسپرٹ کمیٹی نے 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو چینی ویکسین سائنوفارم اور سائنوویک لگانے کی منظوری دے دی، 15 نومبر سے بچوں کے لیے فائزر کے ساتھ چینی ویکسین بھی دستیاب ہو گی۔

این سی اوسی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ 12 سے 18سال کی عمر کے 50 فیصد طلبہ کو ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگائی جاچکی ہے۔

انسداد کورونا ویکسین لگوانے میں گلگت بلتستان کے طالب علم پہلے اور پنجاب کے طلبہ دوسرے نمبر پر ہیں۔

گلگت بلتستان میں 68 فیصد اور پنجاب میں 62 فیصد طلبہ کو ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگائی جاچکی ہے۔

تازہ ترین