• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7711 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں مزید 125 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوئی اموات رپورٹ نہیں ہوئی۔ اس طرح اموات کی مجموعی تعداد 7599 ہے۔

انھوں نے کہا کہ آج مزید 55 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس طرح صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 451643 ہوچکی ہے۔ 

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اب تک 6565774 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور اب تک472017 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ اس وقت 12775مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 12561 گھروں میں، 20 آئسولیشن سینٹرز میں اور 194 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

انھوں نے کہا کہ 190مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جبکہ 14 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ صوبے کے 125نئے کیسز میں سے57 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں کورنگی 21، ضلع شرقی 19،ضلع جنوبی 14 اور ضلع وسطی سے 3 نئے کیسز سامنے آئے۔ 

دیگر اضلاع میں حیدرآباد 22، ٹنڈو محمد خان 14، تھر پارکر 12، عمر کوٹ 8، ٹنڈو الہ یار 7، دادو 2، جامشورو، میرپورخاص اور لاڑکانہ سے 1-1 نیا کیس سامنے آیا ہے۔ 

تازہ ترین