• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی کے ہاتھوں میتھیو ویڈ کا کیچ چھوٹنے کے بعد سوشل میڈیا پر کہیں ان پر تنقید کی جارہی ہے تو کہیں مداح ان کے حق میں بولتے نظر آئے۔ 

واضح رہے کہ میچ کے 19ویں اوور میں شاہین آفریدی کی گیند پر کیچ چھوٹنے کے بعد ویڈ نے 3 چھکے لگاکر پاکستان سے جیت چھین لی۔ 

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے حسن علی کے کیچ چھوڑے جانے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا۔ 

ایک صارف نے لکھا کہ حسن علی نے فخر زمان اور محمد رضوان کی محنت پر پانی پھیر دیا۔

دوسری جانب حسن علی سے پیار کرنے والوں اور انہیں سپورٹ کرنے والوں نے ان حق میں پیغامات جاری کیے۔ 

ٹوئٹر صارفین نے حسن علی کی  پرفارمنس کے باوجود سب کو ماضی میں ان کی پاکستان کے لیے فتوحات یاد کروائیں۔

ایک نے کہا کہ حسن علی رواں برس بین الاقوامی میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑی ہیں۔ 

ٹوئٹر پر ایک صارف نے حسن علی 2017 چیمپئنز ٹرافی کی تصویر شیئر کی جس میں وہ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی ٹھہرے تھے۔ 

تازہ ترین