• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویب سیریز ’قاتل حسیناؤں کے نام‘ کے موشن پوسٹر منظر عام پر آگئے

کراچی (آئی این پی) فلم ساز عاصم عباسی کی کامیاب ویب سیریز چڑیلز کے بعد جلد ہی شائقین کرائم تھرلر فیمنسٹ ویب سیریز قاتل حسینائوں کے نام سےدیکھ سکیں گے۔ بھارتی اسٹریمنگ پلیٹ فارم زی فائیو پر جلد ہی ثروت گیلانی، مہر بانو، صنم سعید، ایمان سلیمان، فائزہ گیلانی، سامعیہ ممتاز اور بیو رانا ظفر کو ایکشن میں دیکھا جاسکے گا۔زی فائیو نے ویب سیریز کا موشن پوسٹر جاری کرتے ہوئے بتایا کہ جلد ہی سیریز کو ریلیز کیا جائے گا۔قاتل حسینائوں کے نام کے موشن پوسٹر کو اداکارہ ثروت گیلانی سمیت صنم سعید، ایمان سلیمان اور مہربانو نے بھی انسٹاگرام پر شیئر کیا۔ ویب سیریز میں شہریار منور اور احسن خان سمیت سلیم معراج اور دیگر اداکار بھی اہم کرداروں میں دکھائی دیں گے۔یہ واضح نہیں ہے کہ ویب سیریز کو کب تک ریلیز کیا جائے گا، تاہم امکان ہے کہ اسے اگلے سال پیش کیا جائے گا۔ویب سیریز کی کہانی خواتین کے گرد گھومتی ہے اور شائقین کو اس میں محبت، انتقام، انقلاب اور دوسروں کی خدمت کرنے کی مختلف کہانیاں دیکھنے کو ملیں گی۔

تازہ ترین