• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نرومودی کے فیصلے تک نقوی کی امریکہ حوالگی کیس روک دیا جائے، لندن ہائیکورٹ

لندن (مرتضیٰ علی شاہ) لندن ہائیکورٹ نے رولنگ دی ہے کہ پاکستانی تاجر عارف نقوی کی امریکہ حوالگی کا فیصلہ ہیروں کے بھارتی تاجر نرو مودی کی، جو ان دنوں ونڈزورتھ جیل میں قید ہے، کی خودکشی کی کوشش کو روکنے کی صلاحیت سے متعلق قانونی ٹیسٹ تک روک دی جائے۔ بھارتی حکومت نے امریکہ سے نرو مودی کو بھارت کے حوالے کرنےکی درخواست کر رکھی ہے۔ بدھ کو مختصر سماعت کے دوران عارف نقوی کے وکیل ایڈورڈ فٹز گیرالڈ نے ابتدائی شواہد پیش کئے۔ امریکہ کی نمائندگی کرنے والے وکلاء مارک سمرز نے جج فلیپ اوہیپل سے کہا کہ وہ نرو مودی کے اسی طرح کے مقدمے میں اسی طرح کے قانونی نکتے کے حل ہونے تک مقدمے کی سماعت کو ترجیح دیں گے۔ ہیروں کے بھارتی تاجر نرو مودی کو کم وبیش2 بلین ڈالر فراڈ کے چارجز کا سامنا ہے۔ جج وہیپل نے کہا کہ ترجیحی راستہ یہی ہے کہ اجازت کی درخواست کی سماعت ملتوی کردی جائے، میں بنیادی طورپر ڈسٹرکٹ جج کے فیصلے کی بنیاد پر، جس میں انھوں نے لکھا ہے کہ اس مرحلے پر کوئی بھی مقدمہ ایکسٹر ڈیشن ایکٹ 2003 کی دفعہ 91 کے تحت نہیں چلایا جاسکتا۔ اپنے فیصلے میں انھوں نے لکھا ہے کہ نقوی کو نرو مودی کی، جس نے بھارت حوالگی کی صورت میں اس کی زندگی کو لاحق ممکنہ خطرے کا اندازہ لگانے کیلئے خودکشی ٹیسٹ کو چیلنج کر رکھا ہے، اپیل کے نتیجے کو دیکھنے کا موقع ملنا چاہئے۔ جج نے کہا کہ مودی کے کیس سے نقوی کو یہ دلیل دینے کا موقع ملے گا کہ اگر بار نے قانونی نکتے میں لچک پیدا کی تو ان کی حوالگی ان کے ساتھ زیادتی ہوگی۔ عارف نقوی اور امریکی حکومت دونوں کے ماہرین نفسیات اس امر پر متفق ہیں کہ کراچی میں پیدا ہونے والے ابراج کے بانی شدید ذہنی بیماری کا شکار ہیں، جس کی وجہ سے ان کے خودکشی کرلینے کا خدشہ ہے۔ جولین اسانج کو اپنی امریکہ حوالگی کے خلاف مقدمے میں اسی طرح کے ٹیسٹ کا سامنا ہے۔ اس مقدمے میں ٹیسٹ کیا جا چکا ہے لیکن امریکی حکومت نے اس بنیاد پر اپیل کر رکھی ہے کہ ان کے خیال میں عدالت نے ٹیسٹ پر صحیح طورپر عمل نہیں کیا۔ عارف نقوی کی اپیل دفعہ 3 سے متعلق بھی ہے، جس میں خاص طورپر ایم سی سی جیسے اداروں کی بندش کے بعد حالیہ برسوں کے دوران سامنے آنے واقعات کے مطابق امریکی جیل خانوں میں، جہاں امریکی حکومت انھیں بھیجنا چاہتی ہے، بنیادی انسانی حقوق کے فقدان، جیل خانے کی ہولناک صورت حال کا اندازہ ہوتا ہے۔

تازہ ترین