• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل واوڈا کی نااہلی کیس رکوانے کی درخواست خارج


اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومتی جماعت پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل واوڈا کی الیکشن کمیشن میں نااہلی کیس پر سماعت رکوانے کی درخواست خارج کردی۔

چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں فیصل واوڈا کی جانب سے الیکشن کمیشن کا 12 اکتوبر کا فیصلہ چیلنج کرنے کی دائر درخواست پر سماعت کی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے سماعت میں ریمارکس دیئے کہ 60 روز میں فیصل واوڈا کے خلاف درخواست آچکی تھی، آپ اپنی بےگناہی ثابت کریں، آپ کےہاتھ صاف ہیں تو الیکشن کمیشن کو قانون کے مطابق کارروائی کرنے دیں۔

چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے سوال کیا کہ آپ کو الیکشن کمیشن کی کارروائی سے کیا ڈر ہے؟

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے اس موقع پر ریمارکس میں مزید کہا کہ آپ کی درخواست ناقابل سماعت ہے، مسترد کی جاتی ہے۔

تازہ ترین