• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: شعبہ انسداد دہشتگردی کی دو روزہ بین الصوبائی کانفرنس

سینٹرل پولیس آفس کراچی میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اوراستعداد کار کے فروغ کے حوالے سے دو روزہ بین الصوبائی رابطہ کانفرنس منعقد کی گئی۔ 

اس خصوصی سیمینار کی میزبانی ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد نے کی جبکہ دیگر صوبوں اور اسلام آباد میں سی ٹی ڈی کے تحت فرائض پر مامور سینئر پولیس افسران نے بھی کانفرنس میں شرکت کی۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق بین الصوبائی رابطہ کانفرنس کے انعقاد کا مقصد سی ٹی ڈی کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں، استعداد کار، ٹیکنیکل اور ڈیجیٹل آلات کے استعمال، تربیتی امور واقدامات سمیت ڈیٹا بیس کو مشترکہ حکمت عملی کے تحت مذید ٹھوس اور غیرمعمولی بنانا ہے تاکہ دہشت گردی یا دیگر سنگین جرائم کے انسدادی اقدامات کو باہم ملکر انتہائی مؤثر اور فول پروف بنایا جاسکے۔

تازہ ترین