• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا ڈیوڈ وارنر بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ پائیں گے؟

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں بابر اعظم نے 6 میچوں میں سب سے زیادہ رنز بنائے ہیں، ایونٹ میں ان کا سفر ختم ہوگیا ہے، تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر ایونٹ کے فائنل میں عمدہ بیٹنگ پرفارمنس دکھاتے ہوئے بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ پاتے ہیں یا نہیں؟۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں بابر اعظم 303 رنز بناکر اب بھی سب سے آگے ہیں، جبکہ دوسرے نمبر پر پاکستان کے ہی بلے باز محمد رضوان کا نام آرہا ہے جنہوں نے اب تک اپنی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایونٹ میں 281 رنز بنائے۔

پاکستان کی ٹیم سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے شکست کھانے کے بعد ایونٹ سے باہر ہوچکی ہے۔ ڈیوڈ وارنرز کے پاس 14 نومبر کو کھیلے جانیوالے ایونٹ کے فائنل میں ایک بڑی اننگز کھیل کر محمد رضوان اور بابر اعظم سے آگے نکلنے کا موقع موجود ہے۔

ایونٹ میں تیسرے نمبر پر انگلینڈ کے بیسٹمن جوز بٹلر ہیں جنہوں نے اپنی شاندار پر فارمنس کی بدولت 269 رنز بنائے، بٹلر کے بعد ڈیوڈ وارنر سب سے زیادہ اسکور بنانے والے چوتھے کھلاڑی ہیں جنہوں نے ایونٹ میں 236 رنز اسکور کیے ہیں، تاہم وارنر کے پاس ان تین کھلاڑیوں سے آگے نکلنے کا ایک اور موقع ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں پانچویں نمبر پر زیادہ اسکور کرنے میں سری لنکا کے چارتھ اسالانکا موجود ہیں، جنہوں نے ایونٹ میں اپنی شاندار بلے بازی کی بدولت 231 رنز اسکور کیے۔

تازہ ترین