• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریدکے: لاپتہ 6 سالہ بچی کی بوری بند لاش برآمد

مریدکے میں جنڈیالہ کلساں کے علاقے میں لاپتہ 6 سال کی بچی کی بوری بند لاش برآمد ہوئی ہے، بچی کی والدہ نے سابق شوہر پر اغواء اور قتل کا الزام لگایا ہے۔

پولیس کے مطابق والدہ کی درخواست پر سابق شوہر بلال سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اغواء کے بعد 6 سالہ بچی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

تازہ ترین