• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعد رضوی کی نظر بندی کے معاملے میں پیشرفت

تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی کی نظر بندی کے معاملے میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔

ذرائع محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کی نظر بندی کے معاملے پر پنجاب حکومت نے فیڈرل ریویو بورڈ سے نظر بندی میں توسیع کا ریفرنس واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے ریفرنس واپس لینے کے لیے ایف آر بی کو درخواست بھجوا دی ہے۔

اس سے قبل پنجاب حکومت نے سعد رضوی اور ان کے کارکنوں کے خلاف مقدمات بھی واپس لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

تازہ ترین