• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنگنا رناوت کے آزادی کو بھیک کہنے پر بھارتی مشتعل، قومی ایوارڈز کی واپسی کا مطالبہ

ممبئی(پی پی آ ئی) بولی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے بھارت کو 1947میں ملنے والی آزادی کو ‘بھیک’ قرار دے دیا جس پر بھارتی آگ بگولا ہوکر سڑکوں پر نکل آئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نیشنل اسٹوڈنٹ یونین آف انڈیا کے رہنماؤں نے کنگنا رناوت کے خلاف ان کے گھر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور شدید نعرے بازی کی۔ ان کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے جنگ آزادی میں مرنے والوں کی توہین کی ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ کنگنا سے پدم شری ایوارڈ ایوارڈ واپس لیا جائے۔دوسری جانب بی جے پی کے رہنما پراوین شانکر کپور نے کنگنا رناوت کے خلاف عدالتی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔جبکہ کانگریس کے رہنمائوں نے بھی کنگنا کے بیان کو شرمناک اور قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کی بدقسمتی ہے کہ ایک سیاسی پارٹی کو خوش کرنے کے لیے ملک کے لیے جان دینے والوں کا مذاق اڑایا گیا ہے۔ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا نے مطالبہ کیا کہ کنگنا رناوت سے تمام قومی ایوارڈز واپس لے لیے جائیں۔کنگنا رنات کی قوم پرست دائیں بازو کی جماعت بی جے پی کے رہنماوں سے کافی قربت ہے اور وہ وقتا فوقتا بی جے پی حکومت کی حمایت میں بیان بھی دیتی رہی ہیں۔ مودی حکومت نے بھی انہیں چند روز قبل ہی پدما شری جیسی اعلی شہری اعزاز سے بھی نوازا ہے۔بولی وڈ کی اداکارہ کنگنا رناوت کے بیان پر خود انہیں کے خیالات والے دائیں بازو کی رہنما بھی نکتہ چینی کر ہے ہیں۔ٹویٹر نے غلط بیانی اور اشتعال انگیز بیانات کے سبب کنگنا پر پہلے سے ہی پابندی عائد کر رکھی ہے اور اس بیان کے بعد ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین