• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ، 5 ہزار اسکول ختم کرنے کا اعلان، تعداد کم کرکے سہولتیں بڑھائیں گے، وزیر تعلیم

کراچی (نیوز ڈیسک) سندھ حکومت نے صوبے میں 5 ہزارا سکولوں کو ختم کرنے کا اعلان کردیا، وزیر تعلیم سندھ سردارشاہ نے کہا کہ ا سکولوں کی تعداد کم کرکے سہولیات بڑھانی ہیں، بند اسکول حکومت کو دیں گے، حکومت جیسے چاہے ان عمارتوں کو استعمال کرے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں 5 ہزار اسکولوں کو بند کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ حکومت چاہے ان میں ڈسپنسریاں بنائے، یا کسی اور کام کیلئے استعمال کرے۔انہوں نے کہا کہ50ہزار اساتذہ کی بھرتی کررہے ہیں، بھرتی کے بعد اساتذہ کی کمی پوری ہوجائے گی۔3600 اسکولوں کی لسٹ بہت جلد اخبارات میں دیں گے۔ سردار شاہ نے کہا کہ سندھ کی 4 ہزار عمارتیں ہیریٹیج ڈکلیئرڈ ہیں، یہ عمارتیں وفاقی حکومت کے پاس ہیں، وفاقی حکومت سے ان عمارتوں کو واپس لینے کیلئے درخواست کریں گے۔

تازہ ترین