• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب پولیس کی اسموگ کا باعث بننے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، یکم نومبر سے اب تک 1 ہزار 992 مقدمات درج اور 2 ہزار 141 ملزم گرفتار کیے گئے۔

ترجمان پولیس کے مطابق ساہیوال ریجن میں فصلیں جلانے پر 435 مقدمات درج اور 318 افراد گرفتار کیے ہیں، شیخوپورہ ریجن میں 362 مقدمات درج اور 714 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

گوجرانولہ ریجن میں 362 مقدمات درج اور 276 افراد کو گرفتار کیا گیا، ملتان میں 301 مقدمات درج اور 288 افراد کو گرفتار کیا گیا، فیصل آباد ریجن میں 248 مقدمات درج اور 248 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

اس کے علاوہ بہاولپور ریجن میں 56 مقدمات درج اور 60 افراد کو گرفتار کیا گیا، سرگودھا ریجن میں 63 مقدمات درج اور 63 افراد کو گرفتار کیا گیا اور ڈی جی خان ریجن میں 101 مقدمات درج اور 92 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس نے راولپنڈی ریجن میں 27 مقدمات درج اور 39 افراد کو گرفتار کیا، لاہور میں فصلوں کو آگ لگانے، ٹائرز جلانے پر48 مقدمات درج اور 43 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

تازہ ترین