ڈھاکا (جنگ نیوز) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر تمیم اقبال انگوٹھے کی انجری کے سبب پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ کی سیریز سے باہر ہوگئے۔ انہوں نے فریکچر ہونے کے بعد چار ہفتے کا ری ہیب مکمل کرکے بیٹنگ پریکٹس شروع کردی تھی، البتہ انگوٹھے میں سوجن برقرار تھی۔ اس ضمن میں انہوں نے نیا ایکسرے کرایا جس میں فریکچر کا انکشاف ہوا ہے۔