• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج لاہور کا پہلا نمبر


دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور پہلے نمبر پر آگیا اور وہاں کی فضاء میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 385 ریکارڈ کی گئی۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق آلودگی کےلحاظ سے چین کا شہر شین یانگ دوسرے نمبر پر ہے جہاں فضا میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 222ریکارڈ کی گئی جبکہ بھارتی شہر دہلی آلودگی کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہے۔

دہلی کی آلودہ فضاء میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 215 ریکارڈکی گئی ہے۔

واضح رہے کہ درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200درجے تک آلودگی مضر صحت ہے، 201سے 300درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہے، 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کوظاہر کرتاہے۔

تازہ ترین