• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرجیل میمن کو دبئی جانے کی اجازت کیسے ملی؟


سندھ ہائیکورٹ نے رہنما پیپلزپارٹی شرجیل میمن کانام عارضی طور پر ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

شرجیل میمن کانام عارضی طور پر ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے شرجیل میمن کا نام عارضی طور پر ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے نمائش میں شرکت کیلئے دبئی جانے کی اجازت دیدی۔

وکیل کے مطابق شرجیل میمن نے نمائش میں شرکت کے لیے دبئی جانے کی اجازت طلب کی تھی، عدالت نے نیب پراسیکیوٹر اور شرجیل میمن کے وکیل کا موقف سننے کے بعد اجازت دی۔

شرجیل میمن کے وکیل کے مطابق حکومت سندھ نے شرجیل میمن کو نمائش کے لئے فوکل پرسن بنایا ہے اور صوبائی حکومت کی جانب سے شرجیل میمن کی شرکت ضروری ہے۔

واضح رہے کہ شرجیل میمن 15 دسمبر سے 29 جنوری 2022 ء تک دبئی ایکسپو میں شرکت کریں گے۔

تازہ ترین