آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 اختتام پذیر ہوگیا جس کا ٹائٹل آسٹریلیا نے اپنے نام کیا ہے۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اختتام پر آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کو ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا ہے جس پر شائقین کرکٹ سمیت سابق کرکٹرز بھی شدید ناراض ہیں۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ’پلیئر آف دی ٹورنامنٹ‘ کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے جس کا استعمال کرتے ہوئے آئی سی سی کے فیصلے کی مخالفت کی جارہی ہے۔
سابق فاسٹ بولر شعیب اختر سمیت سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ بابر اعظم کے نام ہونا چاہیے تھا کیونکہ اُنہوں نے 6 اننگز میں 4 نصف سنچریوں کی مدد سے 303 رنز بنائے جبکہ وارنر نے ایونٹ میں مجموعی طور پر 289 رنز بنائے۔
صارفین کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے ڈیوڈ وارنر کو ایوارڈ دے کر بابر اعظم کے ساتھ ناانصافی کی ہے۔
T20 ورلڈکپ ’پلیئر آف دی ٹورنامنٹ‘ حاصل کرنiوالا واحد پاکستانی کرکٹر:
اگر ہم یہ بات کریں کہ پاکستان کا کونسا واحد کھلاڑی ایسا ہے جس کے پاس ٹی ٹوئنٹی میں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ ایوارڈ ہے تو وہ کوئی اور نہیں سب کے پسندیدہ کھلاڑی ’شاہد آفریدی‘ ہیں۔
شاہد آفریدی نے 2007 میں شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے ہی سال میں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا تھا جوکہ اُن کے لیے ایک بڑا اعزاز تھا۔
سال 2007 میں 24 ستمبر کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا پہلا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ میں کھیلا گیا تھا۔
اس فائنل میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 158 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن پاکستانی ٹیم یہ ہدف پورا کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی اور 152 رنز پر پوری ٹیم ڈھیر ہوگئی تھی۔
اسی ٹورنامنٹ میں شاہد آفریدی کو 12 وکٹیں لینے پر میں ’پلیئر آف دی ٹورنامنٹ‘ کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔