• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر داخلہ نے مشترکہ اجلاس کے ایجنڈے کے بارے میں بتادیا


وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے ایجنڈے  کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ مشترکہ اجلاس میں 8 بلز پیش کیے جائیں گے، ان بلز پر تمام اتحادی راضی ہوگئے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بدھ کو دن 12 بجے بلایا جارہا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ مشترکہ اجلاس میں پیش کیے جانے والے بلز میں ای وی ایم اور اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دینا بھی شامل ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ تمام اتحادی گروپ اکٹھے ہیں، ایم کیو ایم اور ق لیگ ہمارے ساتھ ہیں۔

تازہ ترین