• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابل میں طالبان کی فوجی پریڈ، امریکی اور روسی گاڑیوں و اسلحہ کا استعمال

طالبان نے اتوار کو کابل کی سڑکوں پر امریکا اور نیٹو کی چھوڑی ہوئی فوجی گاڑیوں کو استعمال کرتے ہوئے پریڈ کی۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق اس پریڈ کے دوران روسی ایم آئی 17 ہیلی کاپٹرز نے پرواز بھی کی۔ خبر ایجنسی نے بتایا کہ پریڈ میں طالبان فوجیوں نے امریکی ساختہ ایم فور رائفلز بھی اٹھائی ہوئی تھیں۔ 

اس موقع پر افغانستان کی وزارت دفاع کے ترجمان عنایت اللّٰہ خوارزمی نے خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پریڈ طالبان کے نئے تربیت یافتہ فوجیوں کی گریجویشن کا حصہ تھی۔ 

عنایت اللّٰہ خوارزمی نے مزید کہا کہ آج ہی (اتوار) 250 نئے تربیت یافتہ فوجیوں نے گریجویشن مکمل کی ہے۔ 

ادھر خبر ایجنسی نے بتایا کہ افغانستان سے انخلا کے بعد امریکا اور نیٹو کے چھوڑے ہوئے ہتھیار اب طالبان فورسز کے زیر استعمال ہیں۔

تازہ ترین