• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر کو آپریٹو مارکیٹ میں لگنے والی آگ کی وجوہات کا پتا نہ چل سکا


کراچی کے علاقے صدر میں واقع کوآپریٹو مارکیٹ  میں لگنے والی آگ پر 7 گھنٹوں بعد قابو پا لیا گیا تاہم کولنگ کا عمل جاری ہے، تاہم آگ لگنے کی وجوہات کا اب تک پتا نہیں چل سکا۔

گزشتہ شام تقریباً شام 5 بجے صدر کوآپریٹو مارکیٹ میں آگ لگی جس کی اطلاع صدر فائر اسٹیشن کو تقریباً شام پونے چھ بجے ملی جس کے فوراً بعد دو فائر ٹینڈرز موقع پر روانہ کی گئی تاہم گراؤنڈ فلور پر لگنے والی آگ پہلی منزل تک پہنچ گئی۔

جس کے بعد فائر بریگیڈ کی جانب سے آگ کو تیسرے درجے کی آگ قرار دیاگیا اور شہر بھر سے فائر ٹینڈرز طلب کرلی گئیں۔

آگ پر قابو پانے کے لئے پاکستان نیوی کی فائر ٹینڈرز بھی موقع پر پہنچے، اس کے علاوہ پانی کی قلت سے بچنے کے لئے واٹر ٹینکرز بھی پہنچائے گئے۔

آگ لگنے کے بعد ایک فائر فائٹر شارٹ سرکٹ سے زخمی جبکہ دوسرا دھویں سے بے ہوش ہو گیا جبکہ آگ لگنے کے دوران 55 سالہ شخص جھلس کر زخمی ہو گیا۔

آگ بجھانے کے دوران کمشنر کراچی، ایڈمنسٹریٹر کراچی اور مختلف سیاسی جماعت کے رہنماؤں نے جائے وقوعہ کا دورہ بھی کیا۔

تازہ ترین