• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نے لیورپول میں کار دھماکہ کو دہشتگردی کا واقعہ قرار دے دیا

لندن(نیوز ڈیسک) پولیس نے لیورپول میں کار دھماکہ کو دہشت گردی کا واقعہ قرار دے دیا۔پولیس کا خیال ہے مسافر ٹیکسی میں دھماکہ خیز مواد لے کر آیا تھا، جو لیورپول ویمنز ہاسپٹل کے استقبالیہ کے قریب پھٹ گیا، پولیس دھماکہ کی تحقیقات کے دوران ایک اور شخص کو گرفتار کرلیا۔ دو گھروں کی تلاشی کے دوران ایک مقام اے “ اہم اشیا” برآمد کی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے محرکات ابھی واضح نہیں۔ گزشتہ روز ہاسپٹل کے باہر کار میں ہونے والے دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔ ادھر برطانیہ میں دہشت گرد حملوں کا خطرہ بڑھ گیا۔حکومت نے ٹیرر تھریٹ لیول کو “کافی” سے “سخت” کردیا۔ تھریٹ لیول بڑھانے کا فیصلہ لیورپول میں کار دھماکہ کے بعد کیا گیا۔ تھریٹ لیول کے پانچ درجے ہیں۔ اس وقت لیول چوتھے لیول پر ہے، آخری لیول “کریٹیکل”ہے۔

تازہ ترین